ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں بی جے پی دفتر میں توڑ پھوڑ، ایم سی پی سکریٹری کے بیٹے کے گھر پر حملہ

کیرالہ میں بی جے پی دفتر میں توڑ پھوڑ، ایم سی پی سکریٹری کے بیٹے کے گھر پر حملہ

Sat, 29 Jul 2017 03:01:03    S.O. News Service

ترونت پورم28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  بی جے پی کی کیرل یونٹ کے دفتر میں آج مبینہ طور پر حکمراں سی پی ایم کی نوجوان اور اسٹوڈنٹ یونٹ کے کارکنوں نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی۔پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے پتھراؤ کرکے آفس احاطے میں کھڑے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بی جے پی نے ریاست میں لاء اینڈآرڈر کے منہدم ہونے کاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ریاست کے بی جے پی صدر کمانم راج شیکھرن کو جان سے مارنے کی کوشش کے تحت کیاگیا۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ اس حملے میں سی پی ایم کے کارکنان شامل تھے ۔اگرچہ سی پی ایم نے اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی نے اپنی پارٹی کے کچھ رہنماؤں کے خلاف ایم سی آئی منظوری صورت میں رشوت کے الزامات سے توجہ بھٹکانے کے لیے اس حملے کوانجام دیاہے۔بی جے پی کے دفتر پر پتھراؤ کے کچھ گھنٹے بعد سی پی ایم کے ریاستی سیکرٹری کوڈیاری بالکرشن کے بیٹے بنیش کوڈیاری پر بھی اسی طرح کا حملہ کیاگیا۔حالانکہ بی جے پی نے اس حملے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کر دیا۔


Share: